اردو

urdu

ETV Bharat / city

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے پر نوجوان گرفتار

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار نے بتایا کہ کوتوالی کیرانہ علاقے کے محلہ آل کلا کاباشندہ صادق اور اس کے ساتھی آصف اور عزرائیل پر الزام ہے کہ انہوں نے ایودھیا فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالی تھی۔ ملزموں نے ایس ڈی پی آئی تنظم سے جڑنے کی بھی اپیل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے پر نوجوان گرفتار

By

Published : Nov 16, 2019, 7:16 PM IST

سپریم کورٹ کی جانب سےایودھیا قضیہ پر دئے گئے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزپوسٹ ڈالنے کے الزام میں تین افراد کو شاملی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کمار نے بتایا کہ کوتوالی کیرانہ علاقے کے محلہ آل کلا کاباشندہ صادق اور اس کے ساتھی آصف اور عزرائیل پر الزام ہے کہ انہوں نے ایودھیا فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالی تھی۔ ملزموں نے ایس ڈی پی آئی تنظم سے جڑنے کی بھی اپیل کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزموں کے یہ سرگرمی شاملی پولیس کی خفیہ نظروں سے نہیں بچ سکی۔ معاملے میں کیرانہ کوتوالی کے ایس آئی دھرمیندرسنگھ یادو کی جانب سے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور ملزموں کو گرفتار کر کے آگے کی کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: مہاتما گاندھی کے قتل کو 'حادثے' کے طور پیش کرنے کی کوشش

مسٹر کمار نے بتایا کہ شوسل میڈیا پر اشتعال انگیز اور قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے والوں پر پولیس کی نظر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details