دارالحکومت دہلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ایک دن میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تصدیق کی جاچکی ہے، ایسی صورتحال میں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دہلی حکومت، کورونا مریضوں کے لیے اسپتالوں میں بیڈز میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔
دہلی کے تین مزید نجی اسپتالوں کو کورونا اسپتال قرار دیا گیا اسی ضمن میں حکومت نے دہلی میں مزید تین نجی اسپتالوں کو کورونا کے علاج کے لیے نامزد کردیا ہے۔ 127 بستروں پر مشتمل مولچند اسپتال، 139 بستروں پر مشتمل سروج سپر اسپیشلٹی ہاسپٹل اور 508 بستروں پر مشتمل سر گنگا رام اسپتال بھی کورونا کا علاج کریں گے۔
ان تینوں اسپتالوں میں بالترتیب 14، 15 اور 51 بستروں کو ای ڈبلیو ایس کیٹیگری والے افراد کے لیے مخصوص کیا گیا ہے جو یہاں پر مفت میں کورونا علاج کروا سکیں گے۔
دہلی کے تین مزید نجی اسپتالوں کو کورونا اسپتال قرار دیا گیا واضح رہے کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کا علاج مفت ہے لیکن نجی اسپتالوں میں ادائیگی کرنی پڑتی ہے۔ ان تینوں اسپتالوں کو کورونا علاج سے ملحق کیے جانے کے بعد اب دہلی میں کورونا کا علاج کررہے نجی اسپتالوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ دہلی حکومت نے ماضی میں بھی حکم جاری کیا تھا کہ دہلی کے تمام 117 نجی اسپتالوں یا نرسنگ ہومز کو اپنے بیڈز کا 20 فیصد کورونا کے لیے ریزرو رکھنا ہوگا جس میں 50 یا اس سے زیادہ بیڈز کی گنجائش ہے لیکن اب یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ تک پہنچا ہے۔ عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان میں سے بہت سے اسپتال کورونا اسپتالوں کے لیے طے شدہ معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔ عدالت نے اس معاملے میں دہلی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔