دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے دہلی اور قرب و جوار میں رمضان المبارک کے چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
برصغیر میں آج سے تراویح شروع، 14 اپریل کو پہلا روزہ
ملک کی مختلف ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے گذشتہ کل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 29 شعبان المعظم یعنی 12 اپریل کو ماہ رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، اس لیے اب 14 اپریل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔
آج ماہ رمضان المبارک کے چاند کی تصدیق نہیں ہوئی
انہوں نے کہا کہ گواہان کے مطابق کہیں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور دیگر ریاستوں کی رویت حلال کمیٹیوں کی جانب سے چاند نظر آنے کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے اس لیے رواں برس رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا جبکہ تراویح کل یعنی 13 اپریل سے شروع ہوں گی۔
اس کے علاوہ لکھنئو کے ادارہ شرعیہ فرنگی محل، امارت شرعیہ اڑیسہ جھارکھنڈ و بہار اور حیدرآباد کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Last Updated : Apr 13, 2021, 6:15 AM IST