اردو

urdu

ETV Bharat / city

میری باغ میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے - لاک ڈاون کے اصول

دارالحکومت دہلی کے میرا باغ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کے قواعد کا صحیح طور پر عمل کیا جارہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی فاصلے پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

میری باغ میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے
میری باغ میں سوشل ڈسٹینسنگ کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے

By

Published : Apr 13, 2020, 5:13 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران مزدور اور غریب طبقہ سب سے زیادہ پریشان ہے۔

ای ٹی وی بھارت کی ٹیم لاک ڈاؤن کی تحقات کرنے دہلی کے علاقے میرا باغ پہنچی یہاں کے مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور لاک ڈاؤن کے تمام اصولوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا، تو پتہ چلا کہ علاقے کے لوگ لاک ڈاون پر پوری طرح سے عمل کررہے ہیں۔

اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ کچھ رہائشی ضروری سامان کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں لیکن چونکہ علاقے میں کئی ایسی دکانیں ہیں جو کھل رہی ہیں، لیکن ان میں بھی معاشرتی فاصلوں کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

دوا خریدنے آئے کچھ مقامی بانشدے نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ انہیں لاک ڈاون کے دروان کسی بھی ضروری اشیا کی کمی نہیں ہو رہی ہے، یہاں تمام ضروری چیزیں دستیاب ہیں۔

ادویات کی فراہم بھی بآسانی ہو رہی ہے، کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں ہے، لوگوں نے صاف طور پر کہا کہ اگر کورونا وائرس کو جڑ سے ختم کرنا ہے تو لاک ڈاون میں توسیع انتہائی ضروری ہے۔

دہلی کے میرا باغ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کے تمام اصولوں پر صحیح طریقے سے عمل کیا جارہا ہے، علاقے میں ادویات کی دکانوں سمیت کچھ گروسری اسٹورز کھلے ہیں، تمام دکانوں پر خصوصی طور پر معاشرتی فاصلوں کا خیال رکھا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details