گریٹر نوئیڈا: اب نیا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے نام کا کتبہ لوگوں نے توڑ دیا ہے۔ کچھ دنوں کے بعد اتر پردیش کے ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ گوتم بدھ نگر آنے والے ہیں۔ کیشو پرساد موریہ جیور میں سکندرآباد دنکور روڈ سے ڈیری گجراں روڈ پر خصوصی کوٹنگ کے کام کا افتتاح کرنے کے لئے آنے والے ہیں۔ دنکور میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیشو پرساد موریہ کریں گے۔ لیکن ان کی آمد سے پہلے ہی ان کے نام کا تیار کتبہ نامعلوم لوگوں نے توڑ دیا ہے۔
ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے نام کا کتبہ توڑ دیا
کسانوں کے احتجاج کے بعد عوامی سطح پر بی جے پی کے خلاف شدید ناراضگی پائی جارہی ہے ، خاص کر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ابھی مہینوں تک راجہ مہیر بھوج کو لے کر ٹھاکر اور گجر آپس میں لڑتے رہے ۔دونوں نے اس تنازعہ کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے نام کا کتبہ توڑ دیا
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا میں والمیکی چیتنا یاترا کا انعقاد
دنکور کوتوالی کے انچارج اروند پاٹھک کے مطابق ابھی تک اس معاملے میں کسی کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی ہے۔ اگر پولیس کو تحریری شکایت موصول ہوتی ہے تو مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی کی جائے گی۔