دہلی حکومت نے پیر کو سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ آلودگی کو کم کرنے کے لیے قومی دارالحکومت میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔
دہلی حکومت کے 26 صفحات پر مشتمل حلف نامے میں آلودگی کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات دی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے 13 نومبر کے حکم کے بعد دہلی حکومت نے اب تک کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات دی ہیں جن میں ایک ہفتے کے لیے تمام اسکولوں کی بندش بھی شامل ہیں۔
حکومت نے ہوا کو صاف کرنے کے لیے کناٹ پلیس کے علاقے میں جدید پلانٹ کی تنصیب اور لوگوں کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے بیدار کرنے کے لیے بھی معلومات دی ہیں۔
ہفتہ کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے آلودگی کی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ایسے اقدامات کرنے کو کہا تھا کہ اگلے دو تین دنوں میں آلودگی کم ہوجائے۔