مسٹڑ ڈوٹاسرا نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ مہنگائی کے تعلق سے گیارہ جون کو پٹرول پمپوں کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ پارٹی کے ضلع سطح پر بات کرکے حکمت عملی بنائی جائے گی۔ اگلے دوروز میں مظاہرہ کی تیاری کی جائے گی اورجمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رہنما خطوط جاری ہوچکے ہیں۔
مہنگائی کے تعلق سے کانگریس 11 جون سے مظاہرہ کرے گی - Former Prime Minister Manmohan Singh
راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے مرکزی حکومت پر مہنگائی پرقابو نہ رکھ پانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے اوراس تعلق سے کانگریس 11 جون کو ریاست میں مظاہرہ کرے گی۔
انہوں نے مرکزی حکومت پر ویکسین کے معاملے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی جب کورونا آیا، تب اس کی سنگینی نہیں سمجھ پائے، لیکن اس کی دوسری لہر کے وقت کورونا کی روک تھام نہ کر پائے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم سے ویکسین کے تعلق سے مطالبہ کیا، لیکن مرکزی حکومت ویکسین بنانے اور دینے میں فیل ہوگئی، جب ملک اوردنیا میں ان کی تنقید ہوئی، تب وہ دباومیں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ دیر آئے درست آئے، دباو میں انہیں ویکسینیشن فری کا فیصلہ کرنا پڑا۔
یو این آئی