اردو

urdu

ETV Bharat / city

دہلی میں کورونا کو روکنے کے لئے مرکزی حکومت سرگرم

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کے تحت ڈی آر ڈی او ایئرپورٹ کے نزدیک چلائے جارہے کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کرائے جائیں گے۔ مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات 45 ڈاکٹر اور 145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اسپتال اور چھترپور میں بنائے گئے خصوصی کووڈ اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔

The central government took action to stop the spread of Corona
کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حرکت میں آئی مرکزی حکومت

By

Published : Nov 18, 2020, 5:02 PM IST

Updated : Nov 18, 2020, 8:55 PM IST

قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے پر لگام لگانے کے لئے مرکزی حکومت نے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ اور آرٹی پی سی آر کی تعداد بڑھانے اور مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی دہلی میں تعیناتی جیسے متعداد اقدامات اٹھائے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو دہلی میں کورونا انفیکشن کی خطرناک صورت سے نمٹنے کےلئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد مرکز اور دہلی حکومت کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کےلئے مل کر قدم اٹھانے کی بات کہی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کے تحت ڈی آر ڈی او ایئرپورٹ کے نزدیک چلائے جارہے کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کرائے جائیں گے۔ مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات 45 ڈاکٹر اور 145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اسپتال اور چھترپور میں بنائے گئے خصوصی کووڈ اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔

آنے والے دنوں میں کچھ دیگر ڈاکٹر اور طبی اہلکار بھی ان اسپتالوں میں تعینات کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کے افسروں کی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 100 سے بھی زیادہ نجی اسپتالوں میں جاکر بستروں کے حالات اور جانچ کی صلاحیت اور آئی سو یو بیڈ کی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔

ریلوے بھی شکور بستی میں ٹرین کوچوں میں 800 بیڈ تیار کررہی ہے مرکزی پولیس فورس کے ڈاکٹر اور طبی اہلکار یہاں تعینات کئے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ بھارت الیکٹرونکس لیمیٹڈ نے بینگلورو سے دہلی کے اسپتالوں کےلئے 250 وینٹیلیٹر بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ بی آئی پی ایپ مشینیں بھی بھیجی جارہی ہیں۔ گھر گھر جاکر جانچ سروے کا منصوبہ بھی تیزی سے شروع کیا جارہا ہے۔

اس کا اس ہفتے کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ سروے 25 نومبر تک پورا کر لیا جائےگا۔ انڈین میڈیکل سائنس تحقیقی کونسل اور دہلی حکومت مل کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی صلاحیت 60,000 تک کرنے کی سمت میں بھی کام کررہی ہیں۔

Last Updated : Nov 18, 2020, 8:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details