طاہر حسین نے کہا کہ 'احتجاج آج سے نہیں جاری ہے بلکہ کئی روز سے جاری ہے جبکہ یہ تشدد کے واقعات کپل مشرا کے بیانات کے بعد رونما ہوئے ہیں۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزیر اعلی کیجریوال سے کسی طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن رکن پارلیمان سنجے سنگھ سے فون کر کے کئی بار کہا کہ یہاں کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ جلد سے جلد فورس بھیج دیجیے۔ تب جا کر انہوں نے وہاں سے فورس بھجوائی اور معاملہ 7 ۔ 8 بجے تک قابو میں آیا۔'