اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس : شک کی بنا پر خودکشی کی کوشش

دہلی جے پرکاش نارائن ہسپتال سے ایک شخص نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شک پر ہسپتال کی چھت سے کود کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔ جس میں اس کی جان تو بچ گئی لیکن وہ شخص اپنے دونوں پیر گواں بیٹھا ہے۔

کورونا وائرس : شک کی بنا پر خودکشی کی کوشش
کورونا وائرس : شک کی بنا پر خودکشی کی کوشش

By

Published : Apr 5, 2020, 2:51 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع جے پرکاش ہسپتال سے ایک شخص نے خود میں کورونا وائرس ہونے کے شک پر ہسپتال کی تیسری منزل سے کود کر خود کشی کر نے کی کوشش کی، جس میں اس کی جان تو بچ گئی لیکن اس کے دونوں پیر ٹوٹ گئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی حالت اب بہتر ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ' ماتا سندری روڈ پر واقع ڈی ڈی فلیٹ میں رہتے ہیں، 31 مارچ کو انہیں ایل این جے پی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جبکہ ابھی اس کی کورونا کی رپورٹ بھی نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال سے ایک کورونا سے متاثر شخص نے کود کر اپنی جان دے دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details