اردو

urdu

ETV Bharat / city

شاہین باغ احتجاج: ’حکومت عوام کو گمراہ کر رہی ہے‘

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ سے اظہار یکجہتی میں سکھ برادران کے ساتھ ساتھ بھیم آرمی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،اس کے علاوہ جن ناٹیہ منچ اور دیگرمیوزیکل اور ڈرامہ گروپ نے مختلف گیت پیش کرکے شاہین باغ خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

The Sikh Brothers expressed solidarity with the ongoing demonstration in Shaheen Bagh
شاہین باغ میں جاری مظاہرہ سے اظہار یکجہتی میں سکھ برادران

By

Published : Feb 7, 2020, 8:08 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:37 PM IST

قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ میں حکومت سے ا س قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سکھوں نے کہا کہ اس قانون کے سلسلے میں حکومت عوام کو گمراہ کررہی ہے اور اس کی زد میں پہلے مسلمان آئیں گے اس کے بعد سکھ آئیں گے۔

انہوں نے اس قانون کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون سماج اور ملک کو تقسیم کرنے والا ہے اور حکومت بہت سوچ سمجھ کر یہ قانون لائی ہے کہ تاکہ اقلیتوں کو تقسیم کرکے اپنا الو سیدھا کیا جاسکے، اس وقت حکومت جو کچھ بھی اس قانون کے بارے میں کہہ رہی ہے اس پر یقین نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ حکومت کی نیت صاف نہیں ہے اور وہ اس قانون کے بارے میں طرح طرح کی باتیں کر رہی ہے۔

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ

سردار ہربنس سنگھ نے کہا کہ تقریباً دو ماہ سے اس قانون کے خلاف جس طرح یہاں کی خواتین نے لڑائی لڑی ہے وہ بہت ہی خوش آئند ہے اور سکھ طبقہ مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے، خواتین کے پرامن مظاہرے کو طرح طرح سے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی لیکن شاہین باغ مظاہرہ ہر امتحان میں کامیاب رہا ہے اور بدنام کرنے والوں کو اپنی منہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین باغ کو بدنام کرنے والے یہاں آکر دیکھیں،خاتون مظاہرین کے تئیں ان کا نظریہ بدل جائے گا۔

مظاہرہ میں شامل ایک بزرگ سکھ نے کہا کہ اس قانون کے خلاف پورے ملک کے لوگ خلاف ہیں اور سکھ طبقہ بھی اس کے خلاف ہے، اس قانون کی تلوار پہلے مسلمانوں پر چلے گی اور اس کے بعد سکھوں پر بھی چلے گی۔ یہی حکومت کا منشا بھی ہے خواہ وہ کچھ بھی دعوی کرلے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے سلسلے میں شہریت کے ثبوت طلب کیے جارہے ہیں۔ یہ ہندوستانی شہریوں کی توہین ہے۔

مظاہرے میں شامل سکھ خواتین نے شاہین باغ خاتون مظاہرین کو اس قانون کے خلاف لڑائی لڑنے کے لیے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی سکھ خواتین شاہین باغ خواتین کا ساتھ دینے آئی ہیں اور ہم اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں جاری مظاہرہ

سکھوں کی حمایت کے بعد بھیم آرمی کے نمائندوں نے شاہین باغ خاتون مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر ملک بھر میں شاہین باغ بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور آپ کے لیے ہر جگہ لڑائی لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کے بنائے ہوئے قانون کے خلاف جو کچھ بھی ہوگا اس کی مخالفت کریں گے اور سی اے اے آئین کے خلاف ہے۔

اس کے علاوہ جن ناٹیہ منچ اور دیگرمیوزیکل اور ڈرامہ گروپ نے مختلف گیت پیش کرکے شاہین باغ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اسی کے ساتھ کل مذاہب دعائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ہندو سینا کے سربراہ یووراج سنگھ نے شرکت کی۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details