اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیجریوال کے اشارے پر شاہین باغ میں گولی چلی: پرویز ہاشمی - انتخابات میں شاہین باغ کے احتجاج کو سب سے بڑا مدعا بنانے کی کوشش

دہلی میں سیاست تیز ہو گئی ہے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات کا دور جاری ہے۔ اس بار انتخابات میں شاہین باغ کے احتجاج کو سب سے بڑا مدعا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کیجریوال کے اشارے پر شاہین باغ میں گولی چلی: پرویز ہاشمی
کیجریوال کے اشارے پر شاہین باغ میں گولی چلی: پرویز ہاشمی

By

Published : Feb 3, 2020, 10:55 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:57 AM IST

بی جے پی مسلسل شاہین باغ کے احتجاجی مظاہرین کو ملک کے خلاف بتانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ کانگریس کے مطابق شاہین باغ کے مظاہرین کو بھارت کے جمہوری نظام کا محافظ قرار دیا گیا ہے۔

کیجریوال کے اشارے پر شاہین باغ میں گولی چلی: پرویز ہاشمی

اسی سے متعلق جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اوکھلا حلقہ اسمبلی سے کانگریس کے امیدوار پرویز ہاشمی سے بات کی تو انہوں نے عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال کو مظاہرین مخالف بتا دیا۔

پرویز ہاشمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہین باغ میں جو گولی چلائی گئی وہ کیجریوال کے اشاروں پر چلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کیجریوال ہی ہیں، جو شاہین باغ میں بیٹھی ماں بیٹیوں پر حملہ کروا کر اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے اوکھلا کی عوام کے لیے انہوں نے کام کیا اور جو کام جہاں چھوڑا تھا وہیں سے اوکھلا اسمبلی میں فتح حاصل کرکے آگے بڑھائیں گے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:57 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details