اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پرشانت کشور کا جادو کام نہیں کرے گا' - Trinmool Congress

بی جے پی کے قومی نائب صدر اور سابق وزیرا علیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ پرشانت کشور کی خدمات حاصل کرنے کے باوجود ترنمول کانگریس 2021 میں اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔

پرشانت کشور

By

Published : Jul 31, 2019, 10:41 PM IST

چوہان نے کہا کہ زعفرانی پارٹی کو مغربی بنگال میں اقتدار میں آنے سے کوئی بھی طاقت نہیں روک پائے گی۔

بنگال میں ممبر شپ کی مہم کو آگے بڑھانے کے لئے ہوڑہ میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ ترنمول کانگریس نے اقتدار میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے مگر اس کا کوئی فائدہ انہیں حاصل نہیں ہو گا بی جے پی کامیاب ہوگی۔

بنگال میں جمہوریت کو بحال کرنے کیلئے ہم ہندوستان کی دوسری تحریک آزادی لڑرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کسی کی بھی نہیں سن رہی ہیں۔ مگر اب ”دیدی بولو“ کے پروگرام سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ لوگ اب براہ راست وزیر اعظم مودی سے رابطہ کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 21دنوں میں بی جے پی نے 25لاکھ افراد کو بنگال میں پارٹی ممبر بنایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details