اردو

urdu

ETV Bharat / city

'یوم عاشورہ بھی منانا ہے اور کورونا سے بھی بچنا ہے' - دہلی میں جلوس نکالنے اور مجالس کرنے پر پابندی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا اپنا قہر برپا کررہی ہے تاہم اس دوران تمام تہوار اس مہلک بیماری کی نذر ہو گئے لیکن اب باری ہے محرم الحرام کے یوم عاشورہ پر نکلنے والے جلوس کی ہے۔

Mohsin Taqvi
محسن تقوی سے گفتگو

By

Published : Aug 27, 2020, 6:33 PM IST

دراصل دنیا بھر میں شیعہ مسلک کے ماننے والے افراد یوم عاشورہ پر ماتم کرتے ہوئے جلوس نکالتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی میں جلوس نکالنے اور مجالس کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہیں۔

محسن تقوی سے گفتگو

ایسے میں ماتم جلوس میں عزا دار جو برسوں سے اس روایت کو اپناتے آ رہے ہیں لیکن رواں برس ان پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تو ان کے لیے یہ برس کیسا رہے گا۔

اسی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کشمیری گیٹ پر واقع شیعہ جامع مسجد کے امام محسن تقوی نے بات چیت میں بتایا کہ 'موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام لوگ حکومت کے رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس برس جلوس نہیں نکال رہے۔'

یہ بھی پڑھیں: محرم کے لیے جاری کردہ فنڈز پر شیعہ طبقہ برہم


اگر حکمران جماعت تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماتم کرنے کی اجازت دیتی ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ حالانکہ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ اپنی جان کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details