اردو

urdu

ETV Bharat / city

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ میں بھی جامع مسجد سنسان - دہلی کورونا سے پریشان

عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے۔ وبا کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کے حکم سے بھارت کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ میں بھی جامع مسجد سنسان
رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ میں بھی جامع مسجد سنسان

By

Published : May 15, 2020, 3:38 PM IST

اس دوران تمام مذہبی مقامات پر بھی یکساں پابندیاں عائد ہیں۔ لوگوں کو وہاں اکٹھا نہیں ہونے دیا جا رہا ہے۔ خواہ مسجد ہو یا مندر یا پھر دوسری عبادت گاہیں سختی سے عمل کرانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ میں بھی جامع مسجد سنسان

دہلی کی شاہی جامع مسجد میں لاک ڈاؤن کے دوران مسلسل آٹھویں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اتنے لمبے وقت کے لیے مسجدوں میں نمازیوں کو شمولیت پر پابندی عائد رہی اور عوام کو مسجد میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا۔

نماز میں محض شاہی امام احمد بخاری کے علاوہ مؤذن اور مسجد کے دیگر خادمین نے باجماعت جمعہ کی نماز ادا کی جبکہ مسجد کے دروازوں کو بند رکھا گیا تھا اور پولیس کے ساتھ ساتھ پیرا ملٹری فورسز کے جوان بھی نمازیوں کو روکنے کے لیے باہر کھڑے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details