دہلی کے شاہدرہ علاقہ میں اردو میڈیم اسکول کو انگلش میڈیم میں تبدیل کرکےانگلش میڈیم بنانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
بتایا جا رہا کہ دو سال قبل دہلی کے شاہدرہ میں اردو میڈیم اسکول کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔
اب اسکول کو کار پوریشن اسے اردو کے بجائے انگلش میں منتقل کرانا چاہ رہا ہے، اس بات سے مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔
دو مئی کو دہلی اقلیتی کمیشن نے مشرقی دہلی کارپوریشن کو اپنے جاری کردہ نوٹس میں اسکول کو اردو میڈیم کوانگلش میڈیم میں تبدیل کرنے سے منع کیا تھا۔