اردو

urdu

ETV Bharat / city

جامعہ میں دوبارہ فائرنگ کے بعد احتجاج

دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا پر فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں احتجاج مزید تیز ہو گیا ہے۔

جامعہ میں دوبارہ فائرنگ کے بعد احتجاج
جامعہ میں دوبارہ فائرنگ کے بعد احتجاج

By

Published : Feb 12, 2020, 10:31 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:40 AM IST

دوبارہ یونیورسٹی پر فائرنگ کے بعد طلباء و طالبات میں خاصہ غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ فائرنگ کے خلاف رات دو بجے ہاسٹل کی لڑکیاں سڑک پر اتر آئیں اور حکومت اور دہلی پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

جامعہ میں دوبارہ فائرنگ کے بعد احتجاج

غور طلب ہے کہ دیر رات جامعہ یونیورسٹی پر ایک بار پھر فائرنگ ہونے سے وہاں کا ماحول خراب ہو گیا ہے۔ طلباء و طالبات غصے میں نظر آ رہے ہیں۔ فائرنگ کی خبر کے بعد رات دو بجے ہاسٹل کی طالبات نے تالا توڑ سڑک پر اتر کر احتجاج کیا۔

جامعہ کے طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ 'جس طرح ملک میں ماحول آج بگڑ رہا ہے، اس میں پوری طرح حکومت کا ہاتھ ہے۔ یہ لوگ دہلی کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور برابر اس طرح کی حرکت کرکے طلباء و طالبات کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔'

طلباء کا کہنا ہے کہ 'جب ہندو سبھا گول مارنے والوں کو اعزاز سے نوازے گی تو اس کے بعد یہی ہوگا۔' انہوں نے کہا کہ 'بار بار بی جے پی ہمارے حملے کی بات کر رہی ہے تو اسی وجہ سے ہمیں دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

طلباء کا کہنا ہے کہ ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں گولی چلانے والوں پر کاروائی چاہیے۔

جامعہ الومنائی صدر کا کہنا ہے کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرمین کو پکڑ کر ہمارے حوالے کیا جائے۔ پولیس نے ہمیں چار گھنٹے کا وقت دیا ہے۔ اگر دہلی پولیس نے کاروائی نہیں کی تو ہمارا مومنٹ اسی طرح جاری رہے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details