اردو

urdu

ETV Bharat / city

حکومت ہند کا فیصلہ ہر گز خوش آئند نہیں ہو سکتا: ایم ایم انصاری

ایم ایم انصاری نے کہا کہ آرٹیکل 370 کوختم کرنا کشمیری عوام کے لیے ایک غیر خوش آئند قدم ہے،اور اسے ایک ایجنڈے کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکومت ہند کا فیصلہ ہر گز خوش آئند نہیں ہو سکتا: ایم ایم انصاری

By

Published : Aug 5, 2019, 7:33 PM IST

کانگریس حکومت میں کشمیر کے تعلق سے تشکیل کردہ ثالثی گروپ کے رکن رہے ایم ایم انصاری نے حکومت ہند کے ذریعے جموں و کشمیر ریاست کی تقسیم کے فیصلہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ میں کشمیری عوام کی رضامندی شامل نہیں تھی، اس لئے یہ فیصلہ خوش آئند نہیں ہو سکتا۔

حکومت ہند کا فیصلہ ہر گز خوش آئند نہیں ہو سکتا: ایم ایم انصاری

انصاری نے مزید کہا کہ کشمیر میں پہلے سے ہی لاء اینڈ آرڈر سدھارنے کی کوشش جاری تھی، اب اس کی دلیل دینا صحیح نہیں ہے۔

حکومت ہند کا فیصلہ ہر گز خوش آئند نہیں ہو سکتا: ایم ایم انصاری

انہوں نے بتایا کہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا پہلے سے ہی بی جے پی کے ایجنڈے میں شامل تھا، اٹل بہاری واجپائی کے دور اقتدار میں بھی اس ایجنڈہ ے پر کافی بحث ہوئی تھی، مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

ایم ایم انصاری نے حکومت کے ذریعے ریاست جموں و کشمیر کی خودمختاری ختم کرنے اور اسے تقسیم کرنے کے مضمرات پر تفصیل سے بات کی اور قانونی رکاوٹوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details