ذرائع کے مطابق دارالحکومت دہلی میں تشدد کے پیش نظر 7 مارچ تک شمال مشرقی علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔
اہلکاروں کے مطابق شمال مشرق کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں امتحانات کے انعقاد کے لیے صورتحال سازگار نہ ہونے کے سبب سالانہ امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 اور 25 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے تشدد کے دوران 40 سے زیادہ افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ کروڑوں املاک کو بھی نقصان پہنچا گیا تھا۔
تشدد کے 4 دن بعد اب ان علاقوں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے لیکن ایک احتیاطی اقدام کے طور پر ان علاقوں میں دہلی پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی پولیس اور فوجی دستوں کے ذریعہ چاند باغ اور شیوپوری جیسے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی 'فلیگ مارچ' کیے جارہے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
دہلی پولیس کے مطابق صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ اس پورے معاملے میں اب تک 123 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں جبکہ دہلی پولیس کے ذریعہ 25 اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔