اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاکھوں کا نقصان دہلی حکومت کی نظروں میں معمولی خسارہ،  آر ٹی آئی میں انکشاف - فرقہ وارانہ فسادات

اس فساد نے صرف گھروں اور دکانوں کو ہی تباہ نہیں کیا تھا، بلکہ گھروں میں رہنے والے لوگوں کے خوابوں اور دکانوں سے اپنے خاندان کے اخراجات اٹھانے والے افراد کے حوصلوں کو بھی توڑا تھا۔

دہلی فسادات پر آر ٹی آئی کا خلاصہ: خصوصی رپورٹ
دہلی فسادات پر آر ٹی آئی کا خلاصہ: خصوصی رپورٹ

By

Published : Mar 16, 2021, 10:12 PM IST

دار الحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران 54 افراد نے اپنی جان گنوائی تھی، اس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں گھر اور دکانیں جل کر خاک ہوئی تھی۔

خصوصی ویڈیو رپورٹ: دہلی فسادات کے تعلق سے آر ٹی آئی میں عجیب و غریب انکشاف
اس فساد میں صرف گھروں اور دکانوں کو ہی تباہ نہیں کیا تھا، بلکہ گھروں میں رہنے والے لوگوں کے خوابوں اور دکانوں سے اپنے خاندان کے اخراجات اٹھانے والے افراد کے حوصلوں کو بھی توڑا تھا۔ ان فسادات کے بعد دہلی حکومت کی جانب سے کیے گئے معاوضے کے اعلان سے کچھ امیدیں جگی تھیں۔ تاہم سال کے اخیر ہوتے ہوتے وہ امیدیں بھی ٹوٹ گئیں کیونکہ ان دکانداروں کو معاوضہ کے نام پر صرف ایک ایسا وعدہ ملا جو وفا نہ ہوسکا۔
موج پور کے دکانداروں نے اہنے نظروں کے سامنے دہلی فسادات کے دوران اپنی دکانوں کو جلتے دیکھا، جس کی ان کے پاس ویڈیوز بھی ہیں اور تصاویر بھی، لیکن آر ٹی آئی کے ذریعے ملی جانکاری سے معلوم ہوا کہ ان دکانداروں کو حکومت نے معمولی نقصان کے زمرے میں رکھا ہے، جبکہ ان کی دکان 3 روز تک فساد کی آگ میں جلتی رہی۔متاثرہ محمد رفیق نے بتایا کہ' اب بھی وہ 5 لاکھ روپے کے مقروض ہیں، ان کی دکان جلنے کی ویڈیو دہلی کے ودھان سبھا میں بھی دکھائی گئی تھی۔ وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان، مقامی ایم ایل اے اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی یہ ویڈیو دکھائی جاچکی ہے لیکن ان سب کے باوجود انہیں محض 51 ہزار روپے بطور معاوضہ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details