اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: عوام بیداری کے لیے پولیس کا پیدل گشت - پولیس کا پیدل گشت

راجوری گارڈن پولیس تھانہ لاک ڈاؤن کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پیدل گشت کررہی ہے اور لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ یہ لاک ڈاؤن کسی اور کے لیے نہیں بلکہ عوام کی حفاظت کے لیے ہے۔

rajouri garden police is doing foot patrolling to spread awareness about lockdown in public
لاک ڈاؤن: عوام بیداری کے لیے پولیس کا پیدل گشت

By

Published : Apr 6, 2020, 12:55 AM IST

ملک میں 21 روزہ لاک ڈاؤن کا آج 13 واں دن ہے اور آج بھی راجوری گارڈن تھانے کی پولیس عوام میں لاک ڈاؤن کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے پیدل گشت کررہی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اس لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اپنے گھروں میں رہتے ہیں۔

راجوری گارڈن ایریا کے اے سی پی رام سنگھ اور ایس ایچ او انیل شرما کی ٹیم پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کے ساتھ مل کر پیدل گشت کررہی ہے اور اس دوران پولیس واکی ٹاکی اور مائیکس کی مدد سے لوگوں سے یہ گذارش کرتی ہے کہ وہ لاک ڈاون ختم ہونے تک اپنے تحمل کو برقرار رکھیں اور اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

اس کے علاوہ پولیس ان لوگوں اور ڈرائیوروں سے پوچھ تاچھ کرتی ہے جو باہر نکلتے ہیں اور وہ لوگ جو سڑک پر نکلنے کی کوئی اہم وجہ بتاتے ہیں پولیس انہیں جانے دیتی ہے لیکن دوسروں کو سمجھاتی ہے کہ وہ اس لاک ڈاؤن کی صورت میں گھر سے بالکل بھی نہیں نکلیں گے۔

پولیس لوگوں کو آگاہی کے ذریعہ بتا رہی ہے کہ یہ لاک ڈاؤن کسی اور کے لیے نہیں بلکہ عوام کی حفاظت کے لیے ہے تاکہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ اپنے کنبہ کے ساتھ محفوظ رہ سکیں اور کورونا وائرس کے انفیکشن کے شکار ہونے سے بچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details