اردو

urdu

ETV Bharat / city

صحافی کی گرفتاری پر راہل کا یوگی حکومت پر طنز - رہائی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طورپر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے صحافی کو گرفتار کئے جانے کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے فوراً رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

راہل گاندھی

By

Published : Jun 11, 2019, 12:59 PM IST

راہل نے منگل کو اس گرفتاری کے سلسلے میں یوگی آدتیہ ناتھ پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیرمناسب برتاؤکرنے کے بجائے صحافی کو جلد ہی رہا کردینا چاہئے۔

کانگریس صدر نے ٹویٹ کیا،’’اگرمیرے خلاف راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بی جےپی کی طرف سے غلط تشہیر کے تحت کی جانے والی جھوٹی خبروں کے سلسلے میں صحافیوں کو جیل میں ڈالیں تو زیادہ تر اخبارات اور خبررساں چینلوں میں صحافیوں کی کمی ہوجائےگی۔اترپردیش کے وزیراعلی کو بے وقوفی بھرا برتاؤکرنے کے بجائے گرفتار صحافی کو فوراً رہا کردینا چاہئے۔‘‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں نامہ نگار پرشانت قنوجیا کو اترپردیش پولیس نے ہفتے کو ان کے دہلی میں واقع گھر سے گرفتار کرلیا تھا۔اس کی مخالفت میں نامہ نگاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details