اردو

urdu

ETV Bharat / city

الیاس حسین جامعہ کے نئے پُرو وائس چانسلر مقرر - جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر

جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے مسٹر حسین کو اس عہدے پر مقرر کیا۔ وہ اس وقت جامعہ اسکول کے اعزازی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ تعلیم کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔

Prof Ilyas Husain appointed as Pro-Vice -Chancellor of Jamia University
الیاس حسین جامعہ کے نئے پُرو وائس چانسلر مقرر

By

Published : Jan 1, 2020, 11:55 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ تعلیم کے سینئر پروفیسر الیاس حسین کو پُرو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے مسٹر حسین کو اس عہدے پر مقرر کیا۔ وہ اس وقت جامعہ اسکول کے اعزازی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس سے قبل وہ محکمہ تعلیم کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔

مسٹر حسین علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں اور تعلیم کے میدان میں تحقیق کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں اور دو کتابوں کی ادارت کی ہے۔ ان کی نگرانی میں 15 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے مسودے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details