اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بی جے پی نوجوانوں کو دھوکہ دے رہی ہے'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اب واضح ہوگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت دیہی علاقوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو صرف دھوکہ دے رہی ہے۔

By

Published : Mar 26, 2019, 11:34 PM IST

فائل فوٹو

محترمہ گاندھی نے منگل کو کہا کہ روزگار کارکنان کو مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار منصوبہ(منریگا)میں مدد کرنے کےلئے تعینات کیاگیا تھا۔
لیکن گاؤں سبھا سے لے کر بلاک سطح تک ہر کام انہیں ہی کرنا پڑرہا ہے۔ یہی حال ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اڈیشنل اسسٹنٹ افسروں کا بھی ہے۔ان سے من مرضی کام لیا جارہا ہے لیکن ان کو مستقل نہیں کیا جارہا ہے۔

روزگار کارکنان ،ٹینیکل اسسٹنٹ ،اڈیشنل اسسٹنٹ افسران کی مدد کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے ٹویٹ کیاروزگار کارکنان کی تقرری منریگا کو چلانے کےلئے ہوئی تھی مگر آج انہیں گرام سبھا سے لے کر بلاک سطح تک ہر کام کرنا پڑ رہا ہے۔ یہی حال ٹیکنیکل اسسٹنٹ اور اے پی او کابھی ہے۔ان میں سے کوئی مستقل نہیں ہے ان کی مدد کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔کمیٹی بناکر ان کو بس دھوکہ دیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details