عالمی یوم صحت پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کیا، جس کا مطلب ہے ’اچھی صحت سب سے بڑی نعمت ہے، صحت سب کا ذریعہ ہے‘۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا ’’آروگیم پرم بھاگیم سواستم سروارتھاسادھنم‘۔ انہوں نے کہا ’’عالمی یوم صحت مبارک باد۔ ہر کسی کو اچھی صحت اور تندرستی کا آشیرواد ملے۔ آج کا دن صحت کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں سے اظہار تشکر کرنے کا بھی ہے۔ یہ ان کی محنت ہے جس نے ہمارے سیارے کو محفوظ رکھا ہے‘‘۔
اس کے علاوہ آیوشمان بھارت اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہریوں کو سستی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت ہند ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ ہماری توجہ شہریوں کو اچھے معیار اور سستی صحت خدمات کو یقینی بنانے پر ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی صحت کی اسکیم آیوشمان بھارت نافذ ہے‘‘۔ Modi Greets Countrymen on World Health Day