سینٹرل زو اتھارٹی کے ذریعہ منعقد اس پروگرام میں پرکاش جاویڈکر نے کہا ہے کہ ملک میں 160 چڑیا گھر ہیں اور سرکاری اور نجی دونوں قسم کے چڑیا گھروں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی چڑیا گھر ایسے ہونے چاہیے کہ لوگوں کو وہاں جاکر اچھا لگے۔ اس منصوبے میں مقامی بلدیاتی اداروں، ریاستی حکومتوں اور مرکزی حکومتوں کے ساتھ صنعتوں کو بھی شراکت دار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
ویر ماتا جیجابائی بھونسلے پارک و چڑیا گھر، ممبئی میں جنگلی جانوروں کے دیکھ بھال کرنے والے گروناتھ ناڈویکر، نندن کانن چڑیا گھر کے ماہر حیوانات ڈاکٹر راجیش کمار مہاپاترا، ون وہار نیشنل پارک اور چڑیا گھر، بھوپال کے ماہر حیوانات ڈاکٹر اتل گپتا اور ارگنار انا چڑیا گھر، چنئی کی ڈائرکٹر ڈاکٹر سدھا رامن کو متعلقہ زمروں میں پرانی متر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے، مرکزی حکومت نے پہلی مرتبہ ’پرانی متر‘ ایوارڈ کی ابتداء کی ہے۔
جاوڈیکر نے دہلی کے نیشنل زولوجیکل پارک کے معاشی فوائد کے بارے میں بھی ایک رپورٹ جاری کی، یہ رپورٹ انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی) نے تیار کی ہے۔