قطب وہار کے علاقے میں ایس ایچ او چاولا گنیندر رانا کی نگرانی میں موٹر سائیکل پر گشت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے مائیک سے اعلانات کیے۔
لاک ڈاؤن: پولیس کی لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش
کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کرانے کے لیے دہلی پولیس روزانہ مختلف علاقوں میں گشت کرتی رہتی ہے۔
لاک ڈاؤن: پولیس کی لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش
اس دوران پولیس نے لوگوں کو بتایا کہ شام 7 بجے کے بعد کوئی بھی شخص اپنی دکان کو کھلا نہیں رکھے اور کوئی بھی اپنے گھر سے باہر نہ جائے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے قواعد پر عمل کرنا سختی سے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی تھی کہ شام 7 بجے کے بعد میڈیکل شاپ کے سوا کوئی دکان نہیں کھولی جائے گی۔ نہ ہی شام 7 بجے کے بعد کسی کو سڑکوں پر دیکھا جائے گا۔ لہذا لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے پولیس مختلف علاقوں میں گشت کررہی ہے۔