نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) ممالک کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شدت پسندی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، اس کے لئے سبھی ممالک کو مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس بار یہ اجلاس دوشامبے، تاجکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے تاجکستان کو ان کی آزادی کے 30 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم مودی نے ایران، سعودی عرب، مصر اور قطر کو ایس سی او تنظیم میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارا گروپ نئے ممبروں کے ساتھ مضبوط ہو رہا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ ہمارے خطے میں سب سے بڑا چیلنج امن و سلامتی سے متعلق ہے۔ افغانستان میں حالیہ پیش رفت نے اس چیلنج کو واضح کر دیا ہے۔ ایس سی او کو شدت پرستی سے نمٹنے کے لئے قدم اٹھانا چاہیے، اسلامی تنظیموں کے ساتھ تعلقات استوار کرنے اور بہتر کام کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔
مزید پڑھیں: 'راجہ مہندر پرتاپ نے اپنے مسلم ساتھیوں کے ساتھ افغانستان میں حکومت بنائی تھی'