اجیت سنگھ کی موت پر وزیراعظم کا اظہارِ تعزیت - اوم شانتی
وزیراعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے بانی چودھری اجیت سنگھ کی موت پر رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ پیغام میں چودھری اجیت سنگھ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کسانوں کی بہبود کے لئے چودھری اجیت سنگھ کے خود کو وقف کرنے اور مرکزی حکومت میں مختلف وزارتوں میں ان کے ہنر مندانہ کام کاج کو یاد کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے کنبے اور خیر خواہوں کے تئیں تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
نریندر مودی نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر چودھری اجیت سنگھ جی کی موت سے کافی دکھ ہوا ہے۔ وہ ہمیشہ کسانوں کے مفادات کے تئیں وقف رہے۔ انہوں نے مرکز میں کئی محکموں کی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے ادا کیں۔ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں میرا خراج عقیدت ان کے کنبے اور خیر خواہوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔
چودھری چرن سنگھ کی کورونا انفکیشن کے سبب آج صبح موت ہوگئی ہے۔