مودی نے شہید بھگت سنگھ کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ شہید بھگت سنگھ کا نام بہادری اور جدوجہد کے مترادف ہے۔ ان کی حوصلہ مندانہ کارروائیاں آج بھی لاکھوں لوگوں کو حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔وہ نوجوانوں کے دلوں میں ہمیشہ سب سے زیادہ مقبول شخصیت رہیں گے۔ میں بھارت ماں کے اس عظیم سپوت کو ان کی سالگرہ کے موقع پر سلام پیش کرتا ہوں۔
وزیر اعظم و وزیر داخلہ کا شہید بھگت سنگھ کو خراج عقیدت - بھگت سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخہ امت شاہ نے شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔
امت شاہ نے شہید اعظم بھگت سنگھ کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ بھگت سنگھ جی اپنی حب الوطنی سے پورے ملک میں ایک خیال کے طورپر پورے ملک میں پھیل گئے اور ہر طبقہ کو جدوجہد آزادی کے لیے ترغیب دی۔ اپنی جرات، نظریات اور منفرد حب الوطنی سے تمام کے لیے ترغیب کا ذریعہ بنے شہید سنگھ جی کے یوم پیدائش پر ان کو سلام۔
قابل ذکر ہے کہ شہید اعظم سردار بھگت سنگھ کی پیدائش 28 ستمبر 1907 میں بنگا (اب پاکستان میں) میں ہوئی تھی۔ وہ مشہور انقلابی مجاہد آزادی تھے۔ 1931 میں 23 مارچ کو راج گرو، سکھ دیو اور بھگت سنگھ کو انگریزوں نے پھانسی دے دی تھی۔