اردو

urdu

ETV Bharat / city

رانی کھیڑا بس اسٹاپ پر مسافر پریشان

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کے بعد رانی کھیڑا بس اسٹاپ پر مسافروں کو بس کا کافی دیر تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

passengers at rani khera bus stand have to wait for one and half hours during unlock one
رانی کھیڑا بس اسٹاپ پر مسافروں کا انتظار ختم نہیں ہورہا ہے

By

Published : Jun 7, 2020, 10:09 PM IST

دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن میں رعایت دینے کے بعد زندگی آہستہ آہستہ پٹری پر واپس آرہی ہے اور لوگ اپنے کاموں کے لیے گھروں سے باہر آنا شروع ہوگئے ہیں لیکن اس دوران ان لوگوں کو کافی زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو روزانہ بس سے آفس جاتے ہیں۔

رانی کھیڑا بس اسٹاپ پر مسافر کو گھنٹوں تک بس کا انتظار کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے آفس میں کام کرنے والوں کو وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ دوسری پریشانی یہ ہوتی ہے کہ کافی دیر انتظار کے بعد اگر بس آتی بھی ہے تو زیادہ لوگوں کو اس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوتی ہے جس کی وجہ سے آدھے مسافر بس اسٹینڈ پر اگلی بس کے آنے کا انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

دہلی کی اس سخت دھوپ میں مسافر بس اسٹینڈ پر کھڑے پریشان ہوگئے اور لوگوں کو روزانہ آفس پہنچنے میں بھی تاخیر ہورہی ہے۔

ایک مسافر نے اس کے بارے میں بتایا کہ وہ صبح ہی آتا ہے اور یہاں بس کا انتظار کرتا ہے لیکن اسے نہیں معلوم کہ یہ انتظار کب تک جاری رہے گا۔ کئی بار ایک گھنٹے سے لے کر ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details