دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 1,374 نئے کسیز کے سامنے آنے سے کووِڈ۔19 متاثرین کی تعداد منگل کے روز بڑھ کرتقریباً 1.55 لاکھ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی طور پر کمی درج کی گئی لیکن اس کے باوجود یہ 90 فیصد سے زیادہ ہے۔
دہلی وزارت صحت کی طرف سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 741 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1,146 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 447 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں پیر کو کورونا کے محض 747 نئے کیسز اور اتوار کو محض 652 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔