اترپردیش میں بے گناہ افراد کے خلاف ہورہی کارروائی پر جن ادھیکار پارٹی کے صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا کہ 'یوگی آدم خور اور سڑک چھاپ غنڈہ ہے'۔
'اترپردیش میں غنڈہ راج قائم' انہوں نے اترپردیش کی اپوزیشن رہنماؤں پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ' مایا وتی اور اکھلیش یادو کو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجانا چاہیے، ریاست میں خون و خرابا ہورہا ہے اور وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں'۔
واضح رہے کہ پپو یادو آج جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی حمایت کرنے کے لیے دہلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔
پپو یادو نے اترپردیش حکومت کے ذریعہ ایک خاص طبقہ کے مظاہرین کو نشانہ بنانے اور ان پر سنگین تشدد کرنے پر سخت برہمی ظاہر کی۔
پپو یادو نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو آدم خور اور سڑک چھاپ غنڈہ قرار دیا'۔
انہوں نے کہا کہ' یوگی کو نہیں پتہ کہ یہ رنگ (بھگوا) انسانیت کا رنگ ہے، یہ بھگوا رنگ یوگی کے والد اور ان کے نانا کا نہیں ہے'۔
پپو یادو نے مزید کہا کہ' یہ دلتوں کا اور غریبوں کا ملک ہے، یہ پھولے کا، بھگت سنگھ کا ملک ہے اور ان کی تاریخ ہے، یہ یوگی جیسے آدم خور کا اتہاس نہیں۔' یہ یوگی جیسے سڑک چھاپ غنڈے کا نہیں ہے۔ اس کے خلاف جنگ کی ضرورت ہے۔ اگر اس یوگی کو ہمت ہے تو پپو یادو کو مار کر دکھائے'۔
انہوں نے کہا کہ' تمام اپوزیشن رہنماؤں کو اترپردیش کا دورہ کرنا چاہیے۔'
انہوں نے کہا کہ' ملک اور انسانیت کو بچانے کے لیے گولی کھانی پڑے گی، یہ جنگ انسانیت کی جنگ ہے'۔