اردو

urdu

ETV Bharat / city

آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ، 4 گرفتار

نوئیڈا تھانہ -3 پولیس نے بدھ کے روز آکسیجن گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 آکسیجن سلنڈر ، 4 آکسیجن ماسک ، 1 گیس سلنڈر آکسیجن گیس 42 لیٹر ، 5 موبائل ، 3000 روپے نقد اور 2 کاریں برآمد کی ہیں۔

Oxygen black marketing, 4 arrested
آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ، 4 گرفتار

By

Published : May 19, 2021, 10:01 PM IST

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ وہ کووڈ ۔19 سے متاثرہ لوگوں کو بھاری مقدار میں آکسیجن سلنڈر فراہم کرتے تھے۔ ہولیس کو اطلاع ملی کہ گڑھی چوکھنڈی گاؤں کے قریب کچھ لوگ آکسیجن گیس سلنڈروں کی بلیک مارکیٹنگ کررہے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ہمانشو شکلا ، وسیم علوی ، شعیب اور آدتیہ کو گرفتار کیا گیا۔

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ لوگ 40 سے 45 ہزار روپے میں 12 ہزار روپے کے سلنڈر فروخت کررہے تھے۔ ان لوگوں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ کووڈ ۔19 سے متاثرہ مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے یہ افراد انہیں کثیر رقم میں آکسیجن گیس سلنڈر فراہم کررہے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details