اردو

urdu

ETV Bharat / city

لیباریٹریز کو 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی - وزیر صحت ستیندر جین نے ایک حکم جاری

دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے تمام ٹیسٹ لیباریٹریز کو 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

Order issued labs to give corona case report within 24 hours in delhi
ٹیسٹ لیبوں کو 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی

By

Published : Jun 11, 2020, 11:03 PM IST

دہلی حکومت کے وزیر صحت ستیندر جین نے ایک حکم جاری کیا ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی تمام لیباریٹریز کے لیے اب 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ لیبوں کو 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی

رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے شدید علامات کے حامل بہت سارے مریضوں کا علاج صحیح طور پر شروع نہیں کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایسی صورتحال میں آنے والے وقت میں علامات کے مریضوں کے ٹیسٹ میں بھی اضافہ کرنا فطری بات ہے۔

ٹیسٹ کی جدید ٹکنالوجی کی وجہ سے رپورٹ بھی چند گھنٹوں میں آتی ہے۔ ایسی صورتحال میں دہلی حکومت کے محکمہ صحت نے اب تمام لیبوں کے لئے 24 گھنٹوں میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ دینا لازمی کردیا ہے۔

واضح ؓرہے کہ دہلی میں فی الحال کورونا وائرس کا ٹیسٹ 42 لیب میں کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں 7 لیبز میں رپورٹ دینے میں بدنظمی کی شکایت موصول ہونے کے بعد حکومت نے وہاں کورونا کے ٹیسٹ پر پابندی عائد کردی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 32000 سے تجاوز کرچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details