اردو

urdu

ETV Bharat / city

لوک سبھا میں حزب اختلاف جماعتوں کا پرویش ورما کے متنازع بیان پر ہنگامہ

لوک سبھا میں پرویش ورما نے جب پارٹی کی جانب سے معزز صدرجمہوریہ کے خطاب پراظہارتشکرکر رہے تھے تبھی حزب اختلاف جماعتوں کے رہنماوں نے ان پر سخت نا راضگی کا اظہار کرتے ہوئے جم کر ہنگا مہ کیا۔

By

Published : Feb 3, 2020, 10:52 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:57 AM IST

Opposition parties in the Lok Sabha revolt on Parvesh Verma
لوک سبھا میں حزب اختلاف جماعتوں کا پرویش ورما پرہنگامہ

قومی دارالحکومت دہلی میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتیں ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے تمام تر حربے اپنا رہی ہیں۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف جماعتوں کا پرویش ورما پرہنگامہ

خاص طورپر دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماوں کے غلظ بیانات کی وجہ سے ان کے رہنما خوب چرچے میں ہیں۔

اطلاع کے مطابق گذشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیامان پرویش ورما نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھے لوگوں کے خلاف سخت نکتہ چینی کی تھی،جس کی وجہ سے رکن پارلیا مان کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

لوک سبھا میں پرویش ورما جب پارٹی کی جانب سے صدر جمہوری کے خطاب پر اظہار تشکرکر رہے تھے تبھی حزب اختلاف جماعتوں کے رہنماوں نے ان پر سخت نا راضگی کا اظہار کرتے ہوئے جم کر ہنگا مہ کیا۔

مزید پڑھیں: سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے بھی پرویش ورما کے بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انہیں 48 گھنٹوں تک پارٹی کی تشہیری مہم سے دور رہنے کو کہا تھا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details