اردو

urdu

By

Published : Oct 29, 2019, 8:56 PM IST

ETV Bharat / city

والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

اسکول اور کالجوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کی غرض سے دہلی یونیورسٹی کے ماتحت آنے والے ڈگری کالج کے درمیان سالانہ کھیل کود مقابلوں کا انعقاد شروع ہو چکا ہے۔

والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

اس تناظر میں نئی دہلی کے کیشو ڈگری کالج پیتم پورا کے گراؤنڈ پر والی بال مقابلے آج سے شروع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے فزیکل ایجوکیشن کے پروفیسر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر سریندر نے بتایا کہ لیگ کم ناک آؤٹ مرحلے آج سے شروع ہو چکے ہیں۔یہ 6 نومبر تک جاری رہیں گے ۔

والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح

ان مقابلوں میں 41 ٹیمیں شامل ہورہی ہیں، جس میں 500 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ صرف لڑکوں کے زمرے میں کھیلا جارہا ہے تاکہ بچوں میں کھیل کود کی میں مہارت پیدا ہو سکے۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں مختلف ایوینٹس کا انعقاد بھی متوقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details