نئی دہلی: نیو ہورائزن اسکول (New Horizon School) میں آن لائن انٹرنیشنل مولانا ابوالکلام آزاد ادبی (Maulana Abul Kalam Azad) اور تعلیمی انٹر اسکول مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تین روز تک چلنے والے اس مقابلے میں طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اس ورچوئل ادبی میلے کے تیسرے دن سوشل سائنس، کامرس، اسپورٹس، آرٹ اور شعبہ موسیقی کے مختلف مقابلوں میں دہلی سمیت ملک کی دیگر صوبوں اور بیرون ملک کے اسکولوں کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔
حسب روایت پروگرام کا آغاز محمد فیضان، سمیہ خان اور واصفہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سبھی طلبا وطالبات نے مقابلہ جاتی پروگرام میں شرکت کی۔
شعبہ سوشل سائنس میں پہلی سرگرمی تھری ڈی ارتھ ماڈل (پرائمری زمرے) کے لیے اول مام وی گرین اسکول (Mom We Green School) کی سدیم طیب، دوم مقام نیو ہورائزن اسکول کی صبا ایاز، سوم مقام لٹل فلاور ہاؤس ککروماتا اسکول (بنارس) کے سدھارتھ رائے نے حاصل کی۔
دوسری سرگرمی آئی لیو گرین (مڈل زمرے) کے لیے اول مقام ہمدرد پبلک اسکول کی کشش، دوم مقام نیو ہورائزن اسکول کی نسبہ خاتون، سوم مقام نیو ہورائزن پبلک اسکول کی حمنہ فاطمہ، حوصلہ افزائی مقام کریسنٹ انگلش ہائی اسکول، دبئی (Crescent English High School) کے احمد حبیب نے حاصل کی۔
مزید پڑھیں:
تیسری سرگرمی ہیونیٹی اینٹ بیسٹ (سکنڈری زمرے) کے لیے اول مقام نیو ہورائزن اسکول (New Horizon School) کے حمزہ مقیم، دوم مقام سینٹ جورجیز اسکول پالکشا چودھری، سوم مقام خدیجتۃ الکبری گرلز پبلک اسکول کی بشری جمیل نے حاصل کی۔