اردو

urdu

ETV Bharat / city

اعظم خان سے معافی کا مطالبہ

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سماجوادی پارٹی کے رکن اعظم خان سے ان کے خواتین مخالف تبصرے کے لئے غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے کہیں گے اور اگر وہ معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اوم برلا

By

Published : Jul 26, 2019, 11:19 PM IST

ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ برلا نے اپنے دفتر میں ایوان کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کر کے اس معاملے میں مشورہ کیا۔ ان رہنماؤں میں ادھیر رنجن چودھری، دانش علی، سپریا سلے، بھرترهر ی مهتاب، جے دیو گلا وغیرہ شامل ہیں۔

میٹنگ میں طے ہوا ہے کہ لوک سبھا اسپیکر مسٹر خان سے محترمہ راما دیوی کے خلاف کیے گئے نازیبا تبصرے کے سلسلے میں معافی مانگنے کے لئے کہیں گے۔ اگر مسٹر خان ایسا نہیں کرتے ہیں تو اسپیکر ان کے خلاف کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

لوک سبھا میں مرکزی وزراء نرملا سیتا رمن، اسمرتی ایرانی اور روی شنکر پرساد سمیت پارٹی اور تقریباً سبھی اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ نے مسٹر خان کی تبصروں کی سخت مذمت کی اور اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسی کارروائی کریں جو مستقبل کے لئے ایک نظیر ثابت ہو اور کوئی دوسرا شخص ایسی حماقت نہ کرسکے۔ مذمت کرنے والے اپوزیشن کے لیڈروں میں ادھيررجن چودھری، کلیان بنرجی، سپریا سلے اور كنی موڑھي شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details