نئی دہلی:اولمپک کھیل میں بہترین کارکردگی پیش کر کے گولڈ میڈل جیتنے والے روی دہیا کو نئی دہلی میں ’’ایزاٹ از نیوٹریشن‘‘ ادارے نے تقریب میں اعزاز سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایز ایٹ از نیوٹریشن کے ڈائریکٹر ہمت جین نے کہا کہ "ہمیں روی دہیا کو اعزاز سے سرفراز کرنے پر فخر ہے، جنہوں نے ٹاپ پر آنے کے لیے تمام مشکلات کا مقابلہ کیا۔
یہ اعزاز ہدف سے کم پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم اور جد و جہد کی علامت ہے، کیونکہ جدوجہد کے بغیر فتح حاصل نہیں کی جا سکتی۔
مزید پڑھیں: دلت اور مسلم سماج کو متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے: محمود پراچہ
ایوارڈ کے بعد روی دہیا نے میڈیا کو بتایا "میں بہت زیادہ تعاون کے لیے As It Is Nutrition کا شکر گزار ہوں اور سخت محنت کے لیے سراہا جانے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔