کورونا وبا کے اس دور میں فرنٹ لائن واریرز کی حیثیت سے کام کر رہے ایمنس کے سینکڑوں نرسنگ اسٹاف نے اپنے احتجاج کو واپس لے لیا ہے۔
یکم جون سے نرس یونینیں کے ذریعہ سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ایمس کے ڈائریکٹر آفس کے باہر روزانہ مظاہرہ کیا جا رہا تھا۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ پی پی ای کٹ پہن کر 6 گھنٹے مسلسل کام کرنے کی وجہ سے بہت سی نرسیں بیمار ہوگئیں ہیں۔ پی پی ای کٹ پہننے کے بعد جسم سے بہت پسینہ نکل رہا ہے، جس کی وجہ سے بہت سی نرسیں کام کرتے ہوئے بیہوش ہوگئیں ہیں۔
ایمس میں نرس یونین نے احتجاج واپس لیا اس دوران بہت سی خواتین نرسیں جو مجبوری میں 6 گھنٹے کی شفٹ مکمل کرنے کے لئے اسپتال میں ڈایپر پہن کر کام کر رہی تھیں۔
اس کے متعلق نرسیں مستقل احتجاج کر رہی تھی لیکن آخر کار 9 جون کو ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے یونین کے لوگوں سے ایک میٹنگ کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مطالبات جلد سے جلد ایمس انتظامیہ کے ذریعہ پوری کردیئے جائیں گے۔
انتظامیہ کے ذریعہ یقین دہانی کے بعد نرس یونین نے اپنے احتجاج کو واپس لینے کا اعلان کیا اور اس مظاہرے میں نرسوں کی یونین کی حمایت کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔