اردو

urdu

ETV Bharat / city

عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس

اترپردیش کے جل شکتی وزیر مہندر سنگھ پر بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں عام آدمی پارٹی (عاپ) رکن پارلیمان سنجے سنگھ کو ہتک عزت کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

By

Published : Aug 11, 2021, 10:58 PM IST

عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس
عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس

ڈاکٹر سنجے سنگھ کے وکیل پرشانت سنگھ اٹل نے عاپ لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا بتاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے الزامات سے جل شکتی وزیر کی شبیہ دھومل ہوئی ہے۔ جھوٹے الزامات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مشتہر کرنے کا غلط کام کیا گیا ہے جو بالکل برداشت کرنے کے لائق نہیں ہے۔

عاپ لیڈر سنجے سنگھ کو ہتک عزت کا نوٹس دیتےہوئے ان سے 15دنوں میں معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ وکیل نے 15دنوں میں جواب نہیں دینے پر عاپ لیڈر پر مجرمانہ ہتک عزت کا دعوی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی دانش صدیقی کی موت پر سنجے سنگھ کی وزیراعظم پر تنقید

قابل ذکر ہے کہ رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی جانب سے جل جیون مشن کے کام میں 30ہزار رکروڑ روپئے کے بدعنوانی لے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور جل شکتی وزیر مہندر سنگھ کو اس میں ملوث بتایا گیا تھا۔ وکیل نے عاپ لیڈر کے الزامات کا جواب دیتےہوئے کہا کہ عاپ لیڈر کی جانب سے لگائے گئے الزامات مکمل طور سے بے بنیاد ہیں۔محکمہ کی جانب سے کسی بھی فرم کو پائپ سپلائی کا آرڈر نہیں دیا گیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details