آئندہ سال 18 برس کے ہونے والے نوجوانوں کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کےلیے چلائی جارہی مہم کے تحت انتظامی افسران مختلف پروگراموں کے ذریعے ووٹرز کو آگاہ کر رہے ہیں، تاکہ تمام ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ میں درج کئے جا سکیں۔ اس مہم کے ووٹرز کے نام اور پتہ کی بھی تصیح کی جائے گی۔
اس سلسلے میں گذشتہ روز آئی آئی ایم ٹی انجینئرنگ کالج نالج پارک، گریٹر نوئیڈا میں سویپ ایکٹیویٹی کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فائنانس اینڈ ریونیو اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وندیتا سریواستو کی صدارت میں ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر تمام اسکولی طلبہ کو معلومات دیتے ہوئے وندیتا سریواستو نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق یکم نومبر تا 30 نومبر تک ایک خصوصی نظر ثانی مہم چلائی جارہی ہے۔ ایسے طلباء جن کی عمر یکم جنوری 2022 کو 18 سال مکمل ہوگی جبکہ ان کے نام ابھی تک ووٹر لسٹ میں درج نہیں کئے گئے، اب وہ فارم 6 پر کرکے اپنے متعلقہ BLOs کو فراہم کر سکتے ہیں۔ ایسے طلباء آن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ تاکہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم فالج: نوئیڈا کے میٹرو ہسپتال میں آگاہی پروگرام کا انعقاد
کلکٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کے دوران تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان سے بوتھ سطح پر نمائندوں کی تقرری کے ذریعہ مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نظرثانی خصوصی مہم کے تحت 7 نومبر اتوار، 13 نومبر ہفتہ، 21 نومبر اتوار اور 28 نومبر اتوار کو دعوے و اعتراضات وصول کیے جائیں گے۔