سماج وادی پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق کابینی وزیر جاوید عابدی نے آج اترپردیش میں نوئیڈا کے گاؤں نٹھاری سیکٹر 31 میں تقریباً 120 افراد میں نیبلائزر مشینیں تقسیم کیں۔
اس موقع پر ایک تقریب مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے جاوید عابدی نے نیبلائزر کے استعمال اور فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی ہدایت پر ریاست بھر میں ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا کے لوہیا واہنی کے سابق صدر ساحل خان اور نائب صدر ممتاز عالم عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں کی اکھلیش یادو نے خود سراہنا کی ہے۔
اس موقع پر ایس پی دیہی ضلعی صدر ریشپال اوانا، سابق قومی سکریٹری شرون کمار تیاگی، رورل ڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری وجئے سنگھ یادو، ایس پی رہنما کنور بلال برنی، ساحل خان، بلو اوانا، ممتاز عالم، تنویر حسین، پرویز عالم، ستار سیفی، اومپال رانا، وکاس یادو، محمد تسلیم، نوشاد علوی و دیگر موجود تھے۔