نوئیڈا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وکیل کے قتل معاملے میں ملزم سندیپ کو گرفتار کرلیا۔ انکاؤنٹر کے دوران پولیس فائرنگ میں سندیپ کے پیر پر گولی لگی جس کے بعد پولیس نے سندیپ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے واردات میں استعمال کی گئی اسکوٹی اور طمنچہ کو برآمد کرلیا۔
سینٹرل نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندر نے بتایا کہ 25 اکتوبر کو فیز ٹو پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع الہاباس گاؤں میں رہنے والے ایڈوکیٹ نشانت کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے کلیدی ملزم سندیپ کو پکڑنے کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی تھیں جبکہ اس پر 50 ہزار کے انعام کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک انکاونٹر کے دوران پولیس نے سندیپ کو گرفتار کر لیا اور جس ہتھیار سے وکیل نشانت کا قتل کیا گیا تھا اسے بھی برآمد کرلیا گیا۔ انکاونٹر سے قبل ملزم سندیپ نے سب انسپکٹر کی پستول چھین لی اور پولیس پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں سندیپ زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔