دراصل دو روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں کچھ خواتین انجیکشن کے لیے سی ایم او سے منت سماجت کر رہی تھیں اور وہ ان کے پیر بھی چھو رہی تھیں۔ ویڈیو میں سی ایم او کو یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ اگر کوئی یہاں بار بار آئے گا تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔
نوئیڈا: 'ویکسین کے اصرار پر جیل نہیں بھیجا جائے گا'
نوئیڈا میں گوتم بدھ نگر کے سی ایم او دیپک اوہری نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مریض یا اس کے اہل خانہ کی جانب سے بار بار انجیکشن کے لیے اصرار کیا جاتا ہے تو انہیں جیل نہیں بھیجا جائے گا۔
وائرل ویڈیو اور سی ایم او کے بیان سے متعلق خبریں الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع ہوئیں۔ خبر کی اشاعت کے بعد ڈی ایم سہاس ایل وائی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور سی ایم او سے وضاحت طلب کی۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنے کی بھی سی ایم او کو ہدایت دی۔
سی ایم او نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ کورونا وبا کے دوران محکمہ صحت کا عملہ پوری لگن کے ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہے جبکہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس سے کسی کو ٹھیس پہنچتی ہو۔