اردو

urdu

ETV Bharat / city

تبلیغی جماعت مرکز معاملہ کرائم برانچ کے سپرد - تبلیغی جماعت مرکز

تبلیغی جماعت مرکز نطام الدین میں کرائم برانچ کو معاملے کی تفتیش کے لیے لگا یا گیاہے، کرائم برانچ کے کارکنان مرکز پہنچ چکے ہیں، گزشتہ دنوں مرکز سے کورونا متاثرین کے ملنے پر پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کیا ہے۔ سبھی متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

تبلیغی جماعت مرکز معاملہ کرائم برانچ کے سپرد
تبلیغی جماعت مرکز معاملہ کرائم برانچ کے سپرد

By

Published : Apr 5, 2020, 3:59 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز میں کرائم برانچ کی ٹیم پورے معاملے کی تفتیش کے لیے پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ روز مرکز میں مقیم کئی افراد میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس تعلق سے پولیس نے ایف آئی آر بھی درج کیا ہے مزید تفتیش کے لے کرائم برانچ کو سارا معاملہ سونپا گیا ہے۔کرائم برانچ کی ٹیم مرکز میں جا کر سارے معاملے کی جانچ کرے گی۔

واضح رہے کہ نظام الدین مرکز میں کورونا وائرس کے مثبت کیسیز پائے جانے کے بعد مرکز کو خالی کرادیا گیا ہے، مرکز میں مقیم تقریبا 2300 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details