اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوتھ کانگریس وزیراعظم کی سالگرہ کو قومی بے روزگاری دن کے طور منا رہی ہے - National Unemployed Day

وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس یوتھ نے آج کے دن کو بے روزگار دیوس پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں عام بے روزگار نوجوانوں کی حمایت مل رہی ہے۔

س
س

By

Published : Sep 17, 2021, 8:54 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی آج 71 ویں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر جہاں ان کے پرستار خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دے رہے ہیں تو وہیں انڈین یوتھ کانگریس نے آج کے دن کو 'بے روزگار دیوس' کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی رابطہ ویب سائٹس جیسے ٹوئیٹر، فیس بک اور دیگر سائٹس پر 'قومی بے روزگار دن' ٹرینڈ کر ریا ہے۔

ٹوئیٹر پر NationalUnemploymentDay# نام سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 'نوجوانوں کو اپنے حق کی لڑائی لڑنی ہوگی، یہ لڑائی ہندوستان کے مستقبل کی ہے۔'

کانگریس آج کے دن کو بے روزگاری دیوس کے طور پر منا رہی ہے

وہیں یوتھ کانگریس نے نوجوانوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا 'آئیے بے روزگاری کے خلاف راہل کی مہم کو آگے بڑھائے، وزیراعظم کی یوم پیدائش کو قومی بے روزگار دیوس کے طور پر منائیں۔'

وہیں اتراکھنڈ کے شملہ میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر نگم بھنڈاری کی صدرات میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جہاں آج کے دن کو قومی بے روزگار دیوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی کئی پوسٹر جاری کیے گئے۔

کانگریس آج کے دن کو بے روزگاری دیوس کے طور پر منا رہی ہے

ایک ٹوئیٹر یوزر چندر پرکاش اگروال نے لکھا کہ 'سالگرہ مبارک ہو مودی جی، دو کروڑ نوکریاں کہا ہیں؟'

کانگریس آج کے دن کو بے روزگاری دیوس کے طور پر منا رہی ہے

وہیں ایک اور یوزر ربیع الحسن نے طنزیہ لہجے میں لکھا کہ 'وہ شخص جس نے بھارت کو ریکارڈ توڑنے والی بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا اور پورے بھارت کو بے روزگار کردیا۔ شکریہ جناب نریندر جی، روزگار دو۔'

کانگریس آج کے دن کو بے روزگاری دیوس کے طور پر منا رہی ہے

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی کی سالگرہ: عام گھرانے سے سیاسی عروج تک کا سفر

ہری کیش نامی یوزر نے لکھا 'ہر سال دو کروڑ نوکری کہاں ہے'؟

مودی کی سالگرہ پر قومی بے روزگار دیوس کیمپینگ چلا جا رہا ہے

ایسے ہی دیگر کئی سوشل میڈیا صارفین نے قومی بے روزگار دن کو منانے کے لئے مہم چلائی۔ اس مہم میں کانگریس کے علاوہ دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں کے کارکن بھی حصہ لے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details