شمال مشرقی دہلی میں گذشتہ دو روز سے حالات قابو سے باہر ہیں۔ اب تک تشدد میں 10 لوگوں کی موت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اور یہ تعداد مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
اس سے متعلق بی جے پی کی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے قومی نائب کنوینر ڈاکٹر عمران چوہدری نے دہلی کے موجودہ حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کپل مشرا کا بیان قابل مذمت ہے اور ہم اپنی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے بھی اپیل کریں گے کہ کپل مشرا پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے برخاست کیا جائے۔'