اردو

urdu

ETV Bharat / city

قتل کے ملزم آشیش کے والد پولیس میں ہیڈ کانسٹبل - ہیڈ کانسٹیبل

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا میں جمعہ کے روز نویں جماعت کے طالب علم کے قتل میں ملوث آشیش کے والد ضلع گوتم بدھ نگر پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔

قتل کے ملزم آشیش کے والد پولیس میں ہیڈ کانسٹبل
قتل کے ملزم آشیش کے والد پولیس میں ہیڈ کانسٹبل

By

Published : Dec 24, 2020, 9:05 AM IST

پولیس تفتیش میں واضح ہوا ہے کہ ملزم دبنگ کی حیثیت سے شناخت رکھتا ہے اور علاقے کے لوگ اس کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

وہیں پولیس پانچ دن گزرنے کے بعد بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کا سراغ تک نہیں لگاسکی۔

آشیش کے والد ضلع گوتم بدھ نگر پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل

ڈی سی پی سینٹرل نوئیڈا ہریش چندر نے بتایا کہ فی الحال لکھیت راگھو اور آشیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان جیل میں ہیں تاہم اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ آشیش کے والد گوتم بدھ نگر پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں، تاہم مبینہ لکھیت راگھو کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

قتل کے ملزم آشیش کے والد پولیس میں ہیڈ کانسٹبل

پولیس نے معاملے میں جائے وقوع پر موجود سبزی فروشوں کے بیانات بھی قلمبند کرلیا ہے۔ پولیس نے پہلے دفعہ 308، 323 اور 504 آئی پی سی کے تحت مرنے والے طالب علم کے اہل خانہ کی شکایت پر کیس درج کیا تھا، لیکن طالب علم کی موت کے بعد سیکشن 308 کو 304 میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

دراصل جمعہ کے روز موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں نے روہت کے ساتھ موٹرسائیکل پر ٹھیلی سے ٹکر مارنے کے بعد پیٹا تھا اور اس پر ڈنڈے سے حملہ کیا تھا۔

آس پاس کے لوگوں کی مدد سے پہلے سیکٹر 110 میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔

ابتدائی علاج کے بعد اسے دہلی کے صفدرجنگ ہسپتال ریفر کردیا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

روہت کے بھائی اجے کی شکایت پر پہلے اقدام قتل اور پھر غیر ارادتاً قتل اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے پر کوتوالی پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details